20 جولائی، 2018، 10:33 AM

پرو میں بعض ججوں کا رشوت لیکر فیصلہ دینے کا انکشاف

پرو میں بعض ججوں کا رشوت لیکر فیصلہ دینے کا انکشاف

جنوبی امریکہ کے ملک پرو میں کچھ ججوں کی طرف سے رشوت لے کر فیصلے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکہ کے ملک پرو میں ایک اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ایسی آڈیو ٹیپس سامنے آئیں ہیں جن سے کچھ ججوں کی طرف سے رشوت لے کر فیصلے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیو ٹیپس میں ان ججوں کو مالی پیش کشوں کے بدلے میں فیصلے دینے کا ارادہ  ظاہرکرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

پرو کی جوڈیشل برانچ نے یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ملکی عدلیہ میں تین ماہ کی ایمرجینسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جوڈیشل برانچ کے صدر نے کہا ہے کہ یہ انکشاف سسٹم کی مکمل ناکامی ظاہر کرتا ہے۔

News ID 1882382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha